Shart E Ulfat Romantic Novel By Aan Fatima
Shart E Ulfat Romantic Novel By Aan Fatima
آزمائشیں سب کی زندگیوں میں آتی ہیں لیکن ان پہ پورا کوئی کوئی اتر پاتا ہے۔معنی یہ رکھتا ہے کہ آپ اللہ کی جانب سے اس امتحان کو کس قدر صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے برداشت کرتے ہیں۔اس سب پہ پورا اترنے کے بعد وہ ذات بھی آپ کو بےتحاشہ نوازتی ہے۔منسا کا کردار بھی کچھ اسی طرز کا تھا۔عرشمان کا کردار اس ناول میں بہت معنی رکھتا ہے اور پسند بھی کیا گیا۔جس نے نا صرف ایک طلاق یافتہ عورت کو اپنایا بلکہ معاشرے میں اسے وہ مقام بھی دلوایا جس کی وہ حقدار تھی۔سب کو یہ جتایا کہ طلاق یافتہ ہونا کوئی گالی نہیںں ہے۔ایسے مرد آج کے اس دور میں بہت مشکل سے پائے جاتے ہیں لیکن میرے نزدیک اصل مرد وہی ہے جو آپ کو محبت سے بڑھ کر عزت دینا جانتا ہو۔
اس ناول میں ایک اور بہت ہی اہم پہلو کا ذکر کیا گیا ہے حسد اور انتقام۔یہ سب چیزیں رشتوں کو دیمک کی طرح چاٹ لیتی ہیں تو خدارا ان تمام چیزوں کو اپنی زندگیوں سے ہٹا کر عزت محبت اور یقین کو اپنی بانہوں میں سمیٹیں۔جب آپ ان سب چیزوں کا ہاتھ تھامتے ہیں تو یہ سب آپ کے وجود کو اپنے حصار میں ہی لے لیتی ہے۔سب سے اہم بات اپنی اولاد کے سامنے یا ان کے دل میں دوسروں کے خلاف ذہر بھرنا ایک بہت ہی عام بات بن چکی ہے۔اس سے اجتناب برتیں کیونکہ نقصان ان کے ساتھ ساتھ والدین کو بھی بری طرح اٹھانا پڑتا ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کا حامی و ناصر ہو!