Ankaboot Romantic Novel By Mirha Kanwal Part 3


Ankaboot Romantic Novel By Mirha Kanwal Part 3

اندر داخل ہوتے ہی اسے اس جگہ سے وحشت ہونے لگی۔۔۔ 

لیکن اسے ہر حال میں اپنا کام مکمل کرنا تھا۔۔۔۔ 

اس نے غور کیا کہ گھر کی تمام چیزیں ایسی تھیں جیسے کسی نے آخری وقت میں چھوڑی ہوں۔۔۔ 

برآمدے سے گزر کر اس نے سامنے والے کمرے کا دروازہ کھولا۔۔۔ 

اندر کا ماحول اتنا بھیانک تھا کہ ایک پل کے لیے وہ ٹھٹھک کر رہ گیا۔۔۔۔ 

بے ساختہ اس کا ہاتھ اس کے منہ کی طرف بڑھا۔۔۔ 

کمرے کا پورا فرش خون سے لت پت تھا۔۔۔ 

جیسے کسی کو بہت بے رحمی سے قتل کیا گیا ہو۔۔۔

جمے ہوئے خون کی بدبو اس کے نتھنوں میں داخل ہونے لگی۔۔۔

اس نے منہ ناک پہ ہاتھ رکھتے ہوئے کمرے کا جائزہ لینا شروع کیا۔۔۔۔

بیڈ کی سائیڈ ٹیبل پر دو چائے کے خالی کپ پڑے تھے۔۔۔

بستر پر پڑی چادر ایسے تھی جیسے کسی نے اوڑھ کر اتاری ہو۔۔۔ 

کمرہ میں مختلف قسم کی پینٹنگز آویزاں تھیں۔۔۔ 

لیکن ان میں سے کوئی بھی پینٹنگ عام نہیں تھی۔۔۔ 

ہر پینٹنگ میں کچھ تھا جو بہت گہرا تھا۔۔۔ 

ان پینٹنگز میں ایک بات یکساں تھی کہ ہر پینٹنگ سرخ رنگ سے بنائی گئی تھی۔۔۔ 

کسی پینٹنگ میں کہیں لڑکی اکیلی کھڑی ہے اس کے چہرے سے درد کے تاثرات واضح ہو رہے ہیں۔۔۔ 

اور کسی پینٹنگ میں وہ ایک لڑکے کے ساتھ ہے جو زمیں پر لیٹا شاید مرا ہوا ہے۔۔۔ 

اور ان میں سے ایک پینٹنگ جو کہ سب سے بڑی تھی۔۔۔۔ 

اسے دیکھ کر تو خاور کا دل دہل کر رہ گیا تھا۔۔۔۔

اس پینٹنگ میں لڑکی لڑکے کے سینے سے دل نکال کر چبا رہی تھی۔۔۔۔ 

ایسی خوفناک پینٹنگ اس نے پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی۔۔۔

یہ منظر دیکھ کر اس کے جسم میں جھرجھریاں اٹھنے لگیں۔۔۔


Related Posts

Subscribe Our Newsletter