Maan Mane Na Novel By Mirha Kanwal Episode 9
Maan Mane Na Novel By Mirha Kanwal Episode 9
کمرہ نہایت خوبصورتی سے سجایا گیا تھا کمرے کا مکمل فرش سرخ پھولوں سے بھرا ہوا تھا بیڈ کی سجاوٹ سفید پھولوں سے کی گئی تھی۔۔۔
وہ پورے کمرے کا موازنہ کر رہی تھی جب دروازہ کھلنے کی آواز اس کی سماعت میں پڑی۔۔۔
سانسوں کی رفتار میں تیزی آئی اور دل اچھل کر حلق میں آنے کو تھا۔۔۔
ہمدان کو وہ جان چکی تھی کہ وہ کس قسم کا لڑکا ہے اس نے یونی میں اپنی آنکھوں سے بند کمرے میں ہمدان کو مینا کے ساتھ دیکھا تھا۔۔۔
پھر ہمدان شادی سے پہلے ہی کئی بار اسے چھیڑتا رہا تھا اور آج جب وہ اس کی بیوی کی حیثیت سے اس کمرے میں موجود تھی تو وہ اسے کیسے بخش دیتا۔۔۔
بیوٹیفل۔۔۔
ہمدان جو کہ پچھلے دو منٹ سے اس کے سر پہ کھڑا اسے گہری نظروں سے دیکھ رہا تھا اب اس کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا تھا۔۔۔۔
ایک ٹانگ کو دوہرا کیے وہ بستر پر بیٹھا دوسری ٹانگ بستر سے نیچے لٹکائے ہوئے تھا۔۔۔
ویسے ہو تم کمال۔۔۔
داد دینے والی نظروں سے اسے نیچے سے اوپر تک دیکھتے ہوئے بولا۔۔۔
اس کی باتوں سے گھبراتی ہوئی انزہ کے کپکپاتے ہاتھ بھی وہ بخوبی دیکھ سکتا تھا۔۔۔
بے ساختہ ایک ہاتھ پکڑنے لگا کہ انزہ نے اپنے دوسرے ہاتھ سے ہاتھ پر گرفت سخت کی۔۔۔
اس کی اس حرکت پر ہمدان مسکرایا۔۔۔۔
ویسے جب معلوم ہو کہ تمہاری میں کبھی ماننے والا نہیں تو یہ ننھی ننھی کوششیں کیوں کرتی ہو۔۔۔
پچھلی قسط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇