Maan Mane Na Novel By Mirha Kanwal Episode 7
Maan Mane Na Novel By Mirha Kanwal Episode 7
وہ خاموشی سے اٹھ کر دروازے کی طرف بڑھنے لگی ہمدان بھی اس کے پیچھے ہی تھا۔۔۔
اس نے پینٹ کی پاکٹ سے چیونگم نکال کر منہ میں ڈالی۔۔۔
اپنے پیچھے ہمدان کے قدموں کو سنتی وہ تیزی سے اپنے کمرے میں داخل ہوئی۔۔۔
اس سے پہلے کہ وہ دروازہ بند کرتی وہ دروازہ دھکیلتا اندر داخل ہوا۔۔۔
ک۔۔کیا بدتمیزی ہے یہ۔۔۔
دل میں درد کا طوفان اکٹھا کیے وہ جب بولی تو زبان لڑکھڑا گئی۔۔۔
اور وہ کیا بدتمیزی تھی ہاں۔۔۔
ہمدان نے اسے بازو سے پکڑا۔۔۔
ک۔۔کیا مطلب ہے آپ کا۔۔۔
اووو ہاؤ انوسینٹ۔۔۔
اس نے بھنویں اچکائے۔۔۔
ابھی کچھ دیر پہلے تم پاپا سے کیا کہنے والی تھی سب جانتا ہوں میں۔۔۔
انزہ نے سوالیہ نظروں سے اسے دیکھا۔۔۔
تم نکاح سے انکار کرنے والی تھی نا۔۔۔
اس نے سختی سے انزہ کو کھینچا وہ اس کے بلکل قریب تھی۔۔۔
یہاں تک کہ ہمدان کی سانسوں سے آتی چیونگم کی خوشبو اس کے نتھنوں میں داخل ہو رہی تھی۔۔۔
چوڑے سینے کے ساتھ قد آور لڑکے کے سامنے وہ دبلی سی لڑکی بہت چھوٹی دکھائی دے رہی تھی۔۔۔
ہ۔۔ہاں کیوں کہ مجھے نہیں کرنا آپ سے نکاح۔۔۔
آنکھوں میں آنسو لیے وہ دانت پیستے ہوئے بول پڑی۔۔۔
اچھااا کیوں نہیں کرنا دیکھو میری طرف کوئی کمی نظر آتی ہے تمہیں مجھ میں۔۔۔؟؟؟
ہینڈسم ہوں لمبا چوڑا ہوں دولت مند ہوں اور کیا چاہیے۔۔۔
مجھے عزت والا چاہیے دولت مند یا ہینڈسم نہیں۔۔۔
اس کی بات پر ہمدان کا قہقہ کمرے میں گونجا۔۔۔
وہ حیرت سے اسے دیکھنے لگی۔۔۔
ہنستے ہوئے وہ بہت خوبصورت لگ رہا تھا لیکن اسے اس چیز سے غرض کہاں تھی۔۔۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇