Shart E Ulfat Novel By Aan Fatima Episode 17
Shart E Ulfat Novel By Aan Fatima Episode 17
"کیوں رورہی ہیں۔"
اس نے بغیر بات کو طول دیے سخت کڑے لہجے میں استسفار کیا۔آنکھوں کے ڈورے ابھی بھی سرخ تھے۔ منسا کا حلق تک خشک ہوگیا۔اس نے دراز پلکوں کی جھالر اپنی بھیگی ایش گرے آنکھیں سے اٹھاتے دھیمے سے اس کی آنکھوں میں ڈالی لیکن جواباً اسکی سرخ آنکھیں دیکھ تبھی ہچکیاں بھرتے خاموشی سے چہرہ جھکاگئی۔
"میں کچھ پوچھ رہا ہوں مجھے جواب چاہیے۔"
اس نے کرخت لہجے میں اپنی بات پہ زور دیتے جیسے بہت کچھ جتایا تھا تو وہ سہمتے ہوئے اپنے خشک ہونٹوں میں زبان پھیڑ گئی۔
"مجھے سمجھ نہیں آتی جب ایک انسان آپ کی زندگی سے جاچکا ہے اس کا کوئی رابطہ ہی نہیں ہے۔وہ آپ کی زندگی میں کوئی اہمیت نہیں رکھتا اس کیلیے رونے کا فائدہ۔ مجھے تو اس بات کی حیرت ہے کہ آپ میرے ہوتے ہوئے بھی اس ڈر سے آج تک نکل ہی نہیں پائی۔ تف ہے میرے جیسے مرد پہ تو پھر کہ میری بیوی میری موجودگی میں اس واہیات شخص کے ڈر سے آنسو بہارہی ہے مجھے لگتا تھا کہ میری محبت میں اتنی تو طاقت ہوگی کہ میرے حصار میں آپ خود کو پرسکون محسوس کریں گی اپنی سابقہ زندگی کے تمام ڈر بھول جائیں گی لیکن یہاں تو سرے سے ہی کچھ ایسا نہیں ہے بلکہ میرے سامنے ہی کسی غیر کے ڈر سے آنسو بہا کر آپ میری ہی غیرت کو نشانہ بنارہی ہیں منسا۔"
وہ شدید افسوس کے عالم میں اس کی سمت جھکتے دھیمے لہجے میں دیوار پہ مکہ مارتے غرایا تھا۔اسے اپنی ہی آواز کسی گہری کھائی سے آتی محسوس ہوئی تھی۔ چہرہ کسی بھی قسم کے جذبات سے عاری تھا۔ ماتھے کی رگیں غصے سے تنی ہوئی تھی منسا اس کی حرکت پہ اچھل کر دیوار کے ساتھ لگی تھی۔
"آپ غلط سمجھ رہے ہیں مجھے عرش۔"
وہ اسکا کسرتی بازو تھامتے اپنی آنکھوں میں ہوتی جلن کو نظرانداز کرتے مزید روتے ہوئے گویا ہوئی لیکن عرشمان ایک شکوہ کناں نگاہ اس پہ ڈالتے نفی میں سر ہلاتے اس کا ہاتھ جھٹک گیا۔
Don't call me arsh damn it.
"میں غلط سمجھ رہا ہوں تو یہ سب رونا کیوں ہے۔ کس لیے ہے۔
وہ درشت لہجے میں گویا ہوا۔منسا کو ڈھونڈنے سے بھی اس کے چہرے پہ نرم انداز کہی دکھائی نہیں دیا تھا۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇