Tum Dena Saath Mera Novel By Arfa Ejaz Episode 2

Tum Dena Saath Mera Novel By Arfa Ejaz Episode 2

Tum Dena Saath Mera Novel By Arfa Ejaz Episode 2

Novel : Tum Dena Saath Mera
Writer Name : Arfa Ejaz
Category : Kitab Nagri

وہ گھر سے غصے میں گاڑی لے کر نکل آئی تھی اور اب بےمقصد سڑکیں ماپ رہی تھی اپنے غصے میں اس نے یہ محسوس ہی نہیں کیا کہ اک گاڑی مسلسل اس کا پیچھا کر رہی ہے پتہ تو اسے تب چلا جب اس گاڑی نے اس کی گاڑی کو اوورٹیک کیا اور اس کا رستہ بلاک کر دیا تھا

نوال نے بہت مشکل سے گاڑی کو بریک لگائی تھی ورنہ دونوں گاڑیوں کا تصادم یقینی تھا نوال غصے میں گاڑی سے باہر نکلی تب تک دوسری گاڑی میں موجود شخص بھی گاڑی سے نکل چکا تھا اسے دیکھ کے نوال کو جھٹکا لگا تھا کیونکہ وہ کوئی اور نہیں وہی کلب والا شخص تھا

"کیا مسئلہ ہے؟ تم کیوں دونوں ہاتھ دھو کے میرے پیچھے پڑ گئے ہو؟" اسے دیکھ کے نوال کے غصے میں مزید اضافہ ہوا تھا

"میں تو بس تمہارے ساتھ ڈانس ہی کرنا چاہتا تھا اتنی سی خواہش تھی میری مگر پہلے تم نے خود مجھے تھپڑ مارا پھر اس ایس پی کو اپنے ساتھ ملا کر میری تواضع کروائی ان سب کے بعد تمہیں لگتا ہے کہ میں اتنی آسانی سے تمہارا پیچھا چھوڑ دوں گا" نوال نے آنکھیں پھیلا کے اس سائیکو کو دیکھا تھا جو اپنی غلطی ہونے کے باوجود اس کے پیچھے پڑا ہوا تھا

"دیکھو مسٹر تم نے بدتمیزی کی اور میں نے تھپڑ مارا تھا لیکن اپنی غلطی کے باوجود تم نے چوری کے الزام میں مجھے پولیس کے حوالے کر دیا تھا حساب برابر ہو گیا اس لیے اب برائے مہربانی جان چھوڑ دو میری تم اپنے رستے جاؤ اور مجھے میرے رستے جانے دو" نوال نے اس سے جان چھڑوانی چاہی تھی

"ایسے کیسے اپنے رستے جاؤں کلب سے تمہارا پیچھے اس لیے تو نہیں کر رہا کہ تم مجھے اکیلی ملو اور میں تمہیں تمہارے رستے جانے دوں اور خود اپنے رستے جاؤں" اس نے نوال کو دیکھتے کمینگی سے کہا تھا

"کیا مطلب؟" اس کے لہجے سے نوال کو اب ڈر سا محسوس ہوا تھا اس نے اردگرد نظر دوڑائی تو ہر طرف اندھیرہ چھایا ہوا تھا اور روڈ بھی تقریباً سنسان تھا

"مطلب ابھی سمجھ آ جائے گا بےبی" اس نے نوال کو اوپر سے نیچے تک دیکھتے کمینگی سے کہا تھا

 اور اپنے قدم اس کی طرف بڑھائے تھے نوال نے اپنے قدم بےساختہ پیچھے کیے تھے اور دل نے نجانے کیوں نوفل کے آنے کی دعا کی تھی پتہ نہیں کیوں اسے لگ رہا تھا پچھلی دفعہ کی طرح اب بھی وہ اسے بچا لے گا تبھی وہاں اک گاڑی آ کر رکی تھی شاید رستہ بلاک ہونے کی وجہ سے گاڑی روکی گئی تھی

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Tum Dena Saath Mera Novel By Arfa Ejaz Episode 2 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇
















 پچھلی قسط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇



ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول کیسا لگا

 ۔ شکریہ

Related Posts

Subscribe Our Newsletter