Dil Bin Tere Dhadke Na By Sadia Yaqoob Episode 4
Dil Bin Tere Dhadke Na By Sadia Yaqoob Episode 4
آر یو اوکے ۔۔۔۔۔؟ اشھب کے پوچھنے پر حاعفہ نے اپنی پلکوں کی باڑ اٹھاتے ہوئے پہلی بار اپنی مدد کرنے والے کو دیکھا تھا ۔۔۔۔
حاعفہ اسے ایک نظر دیکھ کر اپنی نظریں جھکا گئی تھی ۔۔۔۔پتا نہیں کیوں اسے لگ رہا تھا کہ اس نے اپنے سامنے کھڑے شخص کو زیادہ دیر دیکھا تو کچھ ہو جائے گا ۔۔۔۔۔۔
میں نے پوچھا آپ ٹھیک تو ہیں ۔۔۔۔ انہوں نے کچھ کیا تو نہیں آپ کے ساتھ ۔۔۔۔ ؟ اسکی طرف سے خاموشی پا کر اشھب نے پھر سے اس سے پوچھا تھا ۔۔۔
حاعفہ نے نفی میں سر ہلاتے ہوئے اسکی بات کا جواب دیا ۔۔۔۔ اسکا اس طرح رونا پتا نہیں کیوں اشھب کو یہ اچھا نہیں لگ رہا تھا ۔۔۔۔ دل چاہ رہا تھا کہ کچھ ایسا کرے کہ وہ رونا چھوڑ کر مسکرا دے ۔۔۔۔۔ وہ اسکی مسکراتی ہوئی آنکھیں دیکھنا چاہتا تھا ۔۔۔۔
مستقبل میں وہ خود اس کے آنسوؤں کا سبب بننے والا تھا ۔۔۔۔ وہ یہ بات بھلائے اب اسکے بہتے آنسو دیکھ کر بے چین ہو اٹھا تھا ۔۔۔۔
تو پھر یہ آنسو کیوں ۔۔۔۔ ؟ اشھب کے سوال پوچھنے پر اس نے پھر سے اشھب کی طرف دیکھا ۔۔۔۔ یہ عمل صرف سیکنڈوں کا تھا وہ پھر سے اپنی نظریں جھکا گئی تھی۔۔۔۔۔
ایک لڑکے نے میرے ہاتھ پکڑے تھے ۔۔۔۔ اس نے مجھے چھوا تھا ۔۔۔۔ یہ میرے لیے بہت تکلیف دہ ہے ۔۔۔۔ وہ پتا نہیں کیوں اشھب کے سامنے اپنے دل کا حال کہہ گئی تھی حلانکہ وہ تو اسکا نام بھی نہیں جانتی تھی ۔۔۔۔۔ شاید اس نے اسکی مدد کی تھی اس لیے وہ اسکو اپنی تکلیف کے بارے میں بتا رہی تھی ۔۔۔۔
وہ اپنے ہاتھوں کو مسلتے ہوئے اسے واقعی ہی تکلیف میں نظر میں نظر آ رہی تھی ۔۔۔۔ اور اس کی تکلیف وہ برداشت نہیں کر پا رہا تھا ۔۔۔۔
کاش میرے بس میں ہوتا تو میں تمھارے ہاتھوں سے یہ لمس مٹا پاتا ۔۔۔۔۔تمھاری اس تکلیف کو دور کر پاتا ۔۔۔۔۔ وہ دل میں پتا نہیں کیا کیا سوچ رہا تھا ۔۔۔۔
یہ ان کی پہلی ملاقات تھی ۔۔۔ پر پتا نہیں کیوں اشھب کو لگ رہا تھا کہ وہ اس کی طرف کھینچا چلا رہا ہے ۔۔۔۔
ایک عجیب سی کشش تھی اس میں ۔۔۔ جو اشھب کو اس کے بارے میں سوچنے پر مجبور کر رہی تھی ۔۔۔۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇
پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ