Raah E Yaar Jab Mile Novel by Iram Raheel Episode 13
Raah E Yaar Jab Mile Novel by Iram Raheel Episode 13
"مجھے روتی ہوئی لڑکیاں اچھی نہیں لگتیں.... اور روتی ہوئی بیوی تو بلکل بھی قبول نہیں...." اسیرہ کو نہیں معلوم کب وہ پل بھر میں ہی اس کے پاس آیا اور بلکل سامنے بیٹھا تھا۔
"رونے سے اگر مسئلے ختم ہوتے تو سب نہایت آسان ہوتا.... لیکن حقیقت کو دیکھا جائے تو سب کچھ آسان ہے لیکن اگر دانشمندی سے کام کیا جائے.... لیکن تم فکر مت کرو... میں جانتا ہوں تم اتنی عقلمند نہیں ہو.... لیکن اس رشتے کو برقرار رکھنے کے لیے میری عقل کافی ہے...." فرزام یوں بات کر رہا تھا جیسے سب کچھ نارمل تھا۔اسیرہ نے اس کی بات پر اسے تیکھے انداز میں دیکھا تھا۔
"تمہارے لیے تو سب کچھ شروع سے آسان ہے... تمہیں کسی بھی بات سے کیا فرق پڑے گا.... قسمت نے تمہیں واہ واہی کروانے کا ایک سنہرا موقع دیا اور تم نے اپنی دانشمندی سے اس موقع کو ہاتھ سے جانے نہیں دیا...." اسیرہ کے لہجے سے کڑواہٹ صاف ٹپک رہی تھی۔اس نے فرزام کو نفرت اور ناراضگی سے دیکھ کر کہا تھا۔
"بات بہت لمبی ہو جائے گی.... اور ابھی میرے پاس وقت نہیں.... لیکن فرصت سے بیٹھ کر سنوں گا تمہاری.... اب تو ہمارے درمیان گہرا رشتہ بند چکا ہے.... جلدی کس بات کی.... " فرزام اس کی بات پر سنجیدگی سے کہتے ہوئے اٹھا تھا۔اسیرہ کی بات کا پسِ منظر اسے اچھے سے سمجھ
آیا تھا۔لیکن اتنا بےوقوف نہیں تھا کہ غصے میں فوری ری ایکٹ کرتا۔
"میں پھپھو کے ساتھ چلی جاؤں گی اور کبھی واپس نہیں آؤں گی.... " اسیرہ کو اس کا پر سکون انداز تپ چڑھا گیا۔وہ غصے میں سوچے سمجھے بنا بولی۔فرزام جو جانے کو پلٹ چکا تھا۔اس کی بات پر مڑ کر اسے دیکھا۔گندمی چہرہ غصے کی شدت سے لال سرخ ہو رہا تھا۔وہ واپس اس کے پاس آیا اور بیٹھنے کی بجائے اس کے دونوں اطراف میں ہاتھ رکھ کر اس کی جانب جھکا تھا۔
"تم اب مجھ سے بچ کر کہیں نہیں جا سکتیں..... سمجھیں...." فرزام نے اس کی آنکھوں میں دیکھ کر کہا تھا۔پھر مزید نزدیک ہوا۔
"بہت حساب نکلتے ہیں تمہاری جانب.... سب سود سمیت واپس لوں گا...." فرزام نے اس کے کان کے قریب سرگوشی کی تھی۔پیچھے ہٹنے سے پہلے اس نے اسیرہ کے دھواں ہوتے چہرے کو نرمی سے تھپتھپایا تھا۔اور مسکراتے ہوئے دروازہ کھول کر باہر نکل گیا۔
Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇