Taseer E Qurbat Novel By Suneha Rauf Episode 10
Taseer E Qurbat Novel By Suneha Rauf Episode 10
ایانے نے نم آنکھوں اٹھا کر اسے دیکھا.... وہ کیوں تھا ایسا.... کیوں اس پر حاوی ہو جاتا تھا۔
احد نے اس کی آنکھیں اپنی پوروں سے صاف کی آنکھوں میں مزید آنسو نہ بہانے کی تنبیہ واضح تھی۔
بولو… تمہیں مجھ سے محبت ہے…
نہ… نہیں…
احد نے ساتھ میز پر پڑا لیمپ جھٹکے سے نیچے گرایا۔
ڈیم….. جسٹ سے یو لو می…
ایانے نے خوف سے آنکھیں میچی۔
آپ مجھ سے زبردستی بلوا سکتے ہیں یہ آپ کے بس میں ہے۔
مجھے آپ سے محبت ہے ایانے نے ہلکی آواز میں بولا۔
احد نے اسے مزید قریب کیا اس کی آنکھوں میں سچائی تلاشی۔
جہاں اس کا عکس تھا… لیکن دھندلا۔
محبت زبردستی کا سودا ہوتا تو کوئی عاشق ناکام نہ ٹھہرتا احد قریشی…. کوئی بادشاہ محبت میں فقیر نا بنتا…!
احد نے اس کے بالوں میں انگلیاں پھیری۔
اسی قربت کی تاثیر ایانے کو پگھلاتی تھی۔
آپ ایسا نہیں کر سکتے….!
اچھا..!
اور کون روکے گا مجھے احد نے اس کی آنکھوں میں دیکھ کر کہا۔
اس کا اشارہ کہاں تھا احد سمجھ کر بھی ناسمجھ بن گیا تھا۔
تمہارا ایک خواب کیا ہے؟
وہ یک دم بات بدل گیا اسے خود سے ہٹا کر سائیڈ پر لٹایا اور اپنے بازو کا حصار اس کے گرد باندھا۔
مجھے کام کرنا ہے احد….
میرے آگے تمہارے لیے کچھ نہیں ہونا چاہیے مائیڈ اٹ۔
اُف اس کا دھونس بھرا لہجہ وہ واقعی ایانے زولفقار کو بے بس کرنے کا ہنر جانتا تھا۔
خواب کیسے ایک ہو سکتا… بہت سے ہیں!
ام ہم…. ایک خواب جو تم نے ہمیشہ دیکھا ہو؟
ایک بہترین شخص کا…
وہ تمہیں مِل گیا..
آگے بولو…
ایانے کا دل کیا وہ اس منظر سے غائب ہو جائے وہ ایسے ہی اس کی ہر بات کا جواب دے کر اسے لاجواب کر دیتا تھا۔
سارے خواب بتاؤ احد نے اپنی انگلی سے اس کے بازو پر لکیر کھینچی۔
ہاں بہت سے ہیں اپنے قریب لوگوں کو خوش دیکھنا، برف دیکھنا چاہتی ہو… اپنی زندگی میں مطمئن رہنا چاہتی ہو… اور میں چاہتی ہوں جو شخص مجھ سے منسلک ہے اس کی ساری توجہ ساری محبت کی حق دار میں رہوں ہمیشہ
اور….
Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇
پچھلی قسط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇