Hum Raaz Novel By Liyana Malik Chapter 17
Hum Raaz Novel By Liyana Malik Chapter 17
"کوِئی یہ چھ سات لڑکیاں، تمہیں پتہ ہے جب یونی میں پڑھتا تھا تو تب سب سے ہینڈسم لڑکا میں ہی تھا اور لڑکیاں میرے اوپر۔۔۔خیر۔۔پھر باہر جب پڑھنے گیا تو دو فارینر گرلز کا بیسٹی تھا ، اور اب دیکھو ، اب تو ساری بیوٹی بھی ختم ہوگئ ہے محنت کرتے کرتے مگر پھر بھی آرگینیک لیب میں ایک اسٹوڈنٹ مجھ سے فری ہونے کی کوشش کرتی ہے۔اگر تم اجازت دو تو اسے میں اپنا نمبر دے دوں ، ایکچوئلی اسے آرگینک کیمسٹری میں کافی مشکل پیش آتی ہے ، بار بار نمبر کی درخواست کرتی ہے"
وہ بڑے مزے سے اسے بتارہا تھا مگر چہرے پہ ہمیشہ کی طرح سنجیدگی تھی تب ہی لیلک حیرت سے سب سریس لے رہی تھی مگر اسکے آخری جملوں پہ تو اسکا خون کھول گیا تھا۔
"کوئی ضرورت نہیں ہے اسے نمبر دینے کی ، اگر اسے کیمیسٹری سمجھ میں نہیں آتی تو یوٹیوب یا کسی ویب سائیٹ سے آن لائن کلاسس لے ، اور یہ لڑکیاں نمبر لے کر کوئی پڑھائی کے متعلق نہیں پوچھتیں ، بلکہ روزانہ حال چال پوچھتے پوچھتے اتنی فری ہوجاتیں ہیں کہ ایک دن شادی کے لیے پروپوز کردیتی ہیں ۔"
"اگر آرزم آپ نے اسے یا کسی کو بھی لڑکی کو اپنا نمبر دیا تو میں آپ سے ہمیشہ کے لیے بات ختم کردونگی"
وہ بے ساختہ بولتی چلی گئ تھی۔
"یہ تم سے کس نے کہا کہ پروپوز کردیتی ہیں اور یہ بھی کیسے تمہیں معلوم کہ وہ پڑھائی کے متعلق بات نہیں کرتیں"
وہ مسکراہٹ ضبط کرتا ہوا بولا تھا۔آج اس سے بات کرنے میں نہایت مزہ آرہا تھا اور جس طرح لیلک کی ہٹ رہی تھی وہ حیرت سے بس اسے دیکھتے رہ گیا تھا۔کچھ کچھ اسے خوشی بھی تھی کہ وہ جیلیس ہورہی ہے۔دماغ میں ایک پلان اور تھا مگر اسے بعد میں انجام۔دینا تھا۔
"و۔وہ وہ میں نے ایک اسٹوری میں پڑھا تھا"
"مگر آپ مجھ سے یہ وعدہ کریں کہ آپ کسی بھی لڑکی اسٹودنٹ کو اپنا نمبر نہیں دینگے "
وہ بے دھیانی میں اسکا گرم ہاتھ تھام کر منت بھرے لہجے میں بولی تھی۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇
پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ