Ahl E Junoon Novel By Kitab Chehra Episode 28
Ahl E Junoon Novel By Kitab Chehra Episode 28
"میں کیوں سنوں تمہاری بات۔۔؟تم نے سنی تھی اسی طرح بلکل اسی طرح میں بھی گڑگڑایا تھا۔۔تم سے درخواست کی تھی کہ صباء کو چھوڑ دو۔۔تب کہاں چلی گئی تھی تمہاری بےبسی۔۔؟"اسکی کاٹ دار آواز علیشہ کے دل کو چیر گئی تھی۔حلق سے گھٹی گھٹی سسکیاں برآمد ہورہی تھیں۔جب اندھیرے کمرے کی کھڑکیاں تیز ہوا کے سبب ضرور سے آپس میں ٹکرائی تھیں۔
"فا۔۔فائق۔۔پلیز۔۔پلیز۔۔مجھے۔۔یہاں سے لے جاؤ۔۔مم۔۔میں بلکل۔۔اکیلی ہوں۔۔۔یہاں۔۔مجھ۔۔مجھے بہت ڈڈ۔۔ڈر لگ رہا ہے۔۔۔للللائٹ بھی۔۔نہ۔۔"
"تو میں کیا کروں اس موسم میں آکر تمہاری رات کو حسین بنادوں ہاں۔۔۔؟"اسکے اس قدر بےباک جملے پر علیشہ کو لگا اسکے وجود کا سارا خون سمٹ کر چہرے پر آگیا ہو۔اہانت کا احساس ایسا تھا کہ اسکے منہ پر قفل سا چڑھ گیا۔فائق احمد یہ سمجھ رہا تھا کہ وہ اسکی طلب میں بےقرار ہو رہی تھی۔۔؟آنکھوں سے کئی آنسو ٹوٹ کر گرے تھے۔۔
"بولو۔۔بہت ارمان جاگ اٹھے ہیں۔۔"
"مم۔۔۔میں نے۔۔ایسا نہیں کہا۔۔میں بس با۔۔بارش کی وجہ۔۔سے ڈر۔۔"
"شٹ اپ۔۔جسٹ۔۔۔شٹ اپ۔۔۔تم جیسی سفاک لڑکی ذرا سی بارش سے ڈر جائے میں مان ہی نہیں سکتا۔۔اور اگر ایسا ہے بھی تو میری خواہش ہے کہ یہ خوف اتنا حاوی ہو تم پر کہ اگلی سانس نہ لے سکو تم۔۔ہاں پھر تمہارے کفن دفن کےلیے ضرور آؤں گا"اپنے دل کا زہر اگلتا کال کاٹ گیا۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےلنک پرکلک کریں 👇👇👇
پچھلی قسط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇