Ankaboot Romantic Novel By Mirha Kanwal Part 4


Ankaboot Romantic Novel By Mirha Kanwal Part 4

کمرے میں زیادہ دیر بیٹھنا اس کے لیے ناقابلِ برداشت تھا۔۔۔ 

جمے ہوئے خون سے آتی بدبو سے وہ ٹھیک سے سانس بھی نہیں لے پا رہا تھا۔۔۔ 

وہ ہاتھ میں ڈائری تھامے کھڑا تھا کہ اچانک اس کی نظر بیڈ کی دوسری طرف ٹیبل پر پڑے ایک فوٹو فریم پر پڑی۔۔۔ 

چار سے پانچ قدموں کا فاصلہ طے کرتا ہوا وہ اب فریم ہاتھ میں اٹھا چکا تھا۔۔۔ 

اس تصویر میں کچھ تو ایسا تھا کہ خاور ایک پل کے لیے پلکیں جھپکنا بھول گیا۔۔۔ 

بڑی خوبصورت کالی آنکھیں، باریک کلیجی مائل ہونٹ، پتلی ناک میں سلور کی نتھلی پہنے ہوئے۔۔۔ 

گھنگھریالے بالوں کے ساتھ وہ کوئی اور لڑکی نہیں بلکہ نازلی ہی تھی۔۔۔

خاور نے اسے گھنگھریالے بالوں کی وجہ سے پہچانا تھا۔۔۔۔ 

اور کچھ کچھ چہرے کے نقوش سے بھی پہچان چکا تھا البتہ جس نازلی کو اس نے اس سے پہلے دیکھا تھا وہ آخری حد تک بھیانک چہرہ رکھتی تھی۔۔۔ 

اسے نازلی کو دیکھ کر نہ جانے کیوں دکھ سا محسوس ہونے لگا۔۔۔ 

وہ ایک پرکشش خوبصورت لڑکی تھی۔۔۔ 

پھر اس کے ساتھ ایسا کیا ہوا تھا کہ وہ آج ایک بھیانک روپ لیے بدلے کی آگ میں جل رہی تھی۔۔۔ 

خاور اس کشمکش میں مبتلا تھا کہ کیا واقع ہی ایک سال پہلے قبل جب اس کا ایکسیڈنٹ ہوا تھا وہ اس لڑکی کے ساتھ کسی تعلق میں تھا۔۔۔؟؟؟ 

کیا اسے برباد کرنے والا وہ خود تھا۔۔۔؟؟؟

لیکن نازلی کا قتل تو ایک ماہ قبل ہوا ہے تو پھر وہ کون ہے جس نے نازلی کا قتل کیا۔۔۔؟؟؟ 

نازلی نے خاور سے کہا تھا کہ خاور نے اسے دھوکہ دیا ہے اس لیے وہ بدلہ لینے کی خاطر اسے مارنا چاہتی ہے۔۔۔ 

لیکن جب وہ گھر اکیلا تھا تو اس نے مجھے مارنے کی کوشش کیوں نہیں کی۔۔۔؟؟؟ 

خاور دل میں خود سے کئی سوال کر چکا تھا۔۔۔ 

لیکن نازلی کا قتل تو اس نے نہیں کیا تھا پھر حقیقت کیا تھی۔۔۔ 


Related Posts

Subscribe Our Newsletter