Hum Raaz Novel By Liyana Malik Chapter 13
Hum Raaz Novel By Liyana Malik Chapter 13
لال ہی بڑا سا ڈوپٹہ گلے میں ڈالے اپنے سیاہ بال پشت پہ ڈالے ہوئے تھے۔
خلاف معمول آج اسنے پہلی بار ہی سیاہ چوڑیاں کلائیوں میں بھری تھیں اور سوٹ کی مناسبت سے میک اپ بھی کیا تھا۔
لیلک انکی بات پہ اچھی خاصی شرمندہ ہوگئ تھی۔
اور اب اپنا آپ برا لگ رہا تھا۔
اگر انہوں نے اتنا نوٹ کیا تھا تو انکا بیٹا کتنا نوٹ کرے گا۔
"آخر میں نے یہ سب کیا ہی کیوں"
وہ دل میں سوچ کر پشیمان ہوئی تھی۔
"نہیں امی"
وہ لیٹے سے اٹھ بیٹھا تھا۔اور پھر نظر نورجہاں بیگم کے بلکل ساتھ بیٹھی دشمن جان پہ گئ تھی جو آج اسے گھائل کرنے کے سارے انتظامات بڑی چاہ سے کر بیٹھی تھی۔اسنے ایک نگاہ غلط ڈالنا بھی اس پہ گوارہ نہیں کیا تھا۔
ویسے بھی وہ تو صرف اسکے نکاح میں تھی۔بیوی تو بننا نہیں تھا۔
"پھر لیلک کا پروگرام ہوگا جانے کا باہر ، تب ہی یوں آج اتنا تیار ہوئی ہے"
"صحیح کہہ رہی ہوں میں"
"ہے نا لیلک"
وہ اب لیلک کی جانب مڑی تھیں جو نظریں جھکائے دھڑکتے دل کیساتھ خاموش تھی۔
"ن۔۔نہیں۔۔۔آنٹی"
وہ اپنی جگہ ہکلائی تھی۔
گھبراہٹ چہرے سے عیاں تھی۔
اسکا تو ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا۔
"ہاہاہاہا"
وہ نورجہاں بیگم کی آواز پہ طنزیہ ہنسا تھا۔
اسکی ہنسی پہ لیلک نے نظریں اٹھا کر اسے دیکھا تھا جہاں صرف اسکی نظروں میں نا پسندیدگی تھی۔وہ یکلخت ساکن ہوئی تھی۔نظریں مل کے بھی نا مل سکیں تھیں۔
"ویسے تو میں نے ایک بات کے لیے تم دونوں کو بلایا تھا مگر اب لیلک کا ارادہ باہر جانے کا ہے تو تم اسے لے جاو اور ساتھ ہی موبائل بھی اسے دلادینا"
نورجہاں بیگم تاسف سے بولیں تھیں۔
"آپ بات کریں امی ، میرا کوئی ارادہ نہیں ہے باہر جانے کا"
"تھک گیا ہوں بہت ، اور تھکن رات بھر بھی نہیں سمیٹ پاتی ہے"
وہ اسے جتاتی ہوئی نظروں سے دیکھتا ہوا بہت کچھ جتا بھی چکا تھا
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇
پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ