Bheek Mein Mili Mohabbat Romantic Novel By Tawasul Shah
Bheek Mein Mili Mohabbat Romantic Novel By Tawasul Shah
شہری زمین پہ گرا اپنے حواس کھوتا جارہا تھا کے لوکیشن ٹون بجی اور لوکیشن پھر سے رینج میں آنے لگی شہری نے جھٹ سے آنکھیں کھول کر دیکھا تو وہ آفسر بھی سامنے کھڑا تھا جس کے توسيع سے شہری یہاں تک پہنچا تھا۔
مسٹر کیانی ابھی اڑان بھرنے والی فلاٸٹ کچھ خرابی کی وجہ سے ایک گھنٹا لیٹ ہوچکی ہے آپ اطمينان سے اپنا کام کریں کسی قسم کے خطرہ کی صورت میں میں آپ کے ساتھ ہوں میں ہر قسم کا تعاون آپ کے ساتھ کرو گا۔۔
اس آفسر کی بات سن کر شہری کے جسم میں جیسے جان آگٸ تھی تھ۔۔ تھینکس آفسر شہری بھاگتا ہوا لوکیشن فالو کرنے لگا۔۔
اب لوکیشن کے مطابق شہری وہاں پہنچ چکا تھا جہاں سمارہ تھی شہری نے دیکھا ایک عورت برقعے میں ملبوس ویل چیٸر پہ اپنی گردن ڈھلکا کر بیٹھی ہے اور ساتھ اس کے ایک بڑی عمر کا عربی کھڑا تھا۔۔۔
شہری کے دل نے گواٸی دی کے یہ سمارہ ہی ہے اس نے عربی سے کہا کیا آپ ان کا نقاب تھوڑا ہٹاٸیں گۓ جس پہ وہ شیخ الٹا شہری کا گربان پکڑ چکا تھا بکواس کرتا ہے تو ہمارا بیوی بیمار ہے اور تو اس کو بےنقاب دیکھنا چاہتا ہے۔۔
لیکن اس افسر نے عربی سے شہری کا گربان چھڑواتے ہوٸے کہا دیکھو شیخ یہ کام بہت ضروری ہے اس کا دیکھنا۔۔