Jaan E Ada Romantic Novel By Laiba Nasir Episode 1-25
Jaan E Ada Romantic Novel By Laiba Nasir Episode 1-25
"امپریسیو لیڈی۔۔۔ آئی ایم امپریسڈ_ اپنے ولیمے کے دن اپنی دلہن کو ڈرگز لیتے دیکھنے کا شرف بس مجھے ہی حاصل ہوا ہوگا"_
اندر کا منظر دیکھ کر وہ طنزیہ لہجے میں بولا تھا۔۔ ٹیبل پر موجود پاؤڈر دیکھ کر ضبط سے اسکی رگیں تنی تھیں۔۔ اسکا سجا سنورا روپ قہر برپا کر رہا تھا۔۔ لیکن اس حرکت نے نوح ارسلان کا فشار خون سو گناہ بڑھا دیا تھا۔۔
ازورا نے نگاہیں اٹھا کر اسکی جانب دیکھا۔۔ اسکا انجکشن تھاما ہاتھ ایک پل کو تھم سا گیا تھا۔۔ لیکن اگلے ہی لمحے نوح کو سرے سے نظرانداز کر کے وہ انجکشن اپنے بازو میں پیوست کر گئی تھی۔۔
وہ متاسف انداز میں اسے دیکھتا سرعت سے قریب آیا تھا۔۔
"اٹھیں کھڑی ہوں"_
سنجیدگی سے کہتے بازو سے تھام کر اسے کھڑا کیا جسکے چہرے پر سرور کی سی کیفیت چھا رہی تھی۔۔ وہ اسے یہاں اپنے ساتھ محسوس ہی نہیں ہو رہی تھی۔۔
سختی کا کوئی فائدہ نہیں تھا وہ ہوش میں ہوتی تو خوفزدہ یا کم از کم شرمندہ ہوتی۔۔
"ننن نہیں۔۔ میرے اندر سوئی چبھتی ہے۔۔ تت تمہیں نہیں پتہ۔۔ مجھے بہت دد درد ہوتا ہے۔۔ مم میری ہڈیاں ٹوٹتی ہوئی محسوس ہوتی ہیں۔۔ یہ مم مجھے دے دو پلیز"_
اسے اپنے ہاتھ سے دوسری انجکشن لیتے دیکھ وہ منتوں پر اتر آئی تھی۔۔