Taseer E Qurbat Novel By Suneha Rauf Episode 7
Taseer E Qurbat Novel By Suneha Rauf Episode 7
آپ.... مجھے... مار... ماریں... گے... اس کے دھیمے لہجے سے اس کی ہمت بندھی تھی...
میں کیوں ماروں گا آپ کو..؟ راحمیہ اس نے حیرت سے کہتے اسے دیکھا۔
میں آپ کو کبھی نہیں ماروں گا راحمیہ..... بلکہ یہاں اس گھر میں کوئی آپ کو کچھ نہیں کہے گا..... یہ آپ کا گھر ہے آپ اپنے مطابق رہیں یہاں پر.....
نامحسوس انداز میں وہ اس کے قریب آتے بولا اور اسے اپنے حصار میں لیا۔
اپنے ساتھ لگاتے اس نے اس کے بالوں کو چوما تھا وہ کیا معنی رکھتی ہے اس کے لیے شاید وہ کبھی نہیں جان پائے گی۔
وہ انکل.... پھر... مجھے.... وہ کہتے اب کی بار اونچی آواز میں روئی تھی...
افشان نے مٹھیاں بھینی اور اس کا سر پھپتھپایا..... یہاں دیکھو میری طرف....
اس کے کہنے پر اس نے اسے دیکھا تھا اس کا سارا دھیان چونکہ افشان کی طرف تھا اس لیے اب کی بار اس کے جسم میں کپکپاہٹ کم تھی۔
کوئی آپ کو کچھ کہے گا تو آپ نے مجھے بتانا ہے.... میں اسے جان سے مار دوں گا جو آپ کو نقصان پہنچانے کا سوچے گا بھی اس نے آہستگی سے کہتے اس کے بالوں میں ہاتھ پھیرا۔
مجھے ڈر لگتا ہے اب کی بار وہ اس کی آنکھوں میں دیکھ کر بولی یہ ہمت بھی اسی کی دی ہوئی تھی۔
کس سے مجھ سے...؟ اس نے بھی اس کے بالوں میں ہاتھ پھیرتے آرام سے پوچھا تھا۔
سب سے..... وہ آرام سے بولی اور نظریں جھکا گئی...
افشان نے اس کے مومی ہاتھ تھامتے اس کا ناخن دیکھا جو اب بھی ہلکا ہلکا سفید تھا اسے یک دم ہونٹوں سے لگایا۔
تو وہ خوف اور شرم کے ساتھ سرخ پڑی تھی..... افشان نے اس کے چہرے کے یہ رنگ آنکھوں میں قید کیے تھے۔
آپ افشان بلوچ کی بیوی ہیں.... ابھی دیکھا نوری کیسے ڈر گئی تھی مجھ سے اسی طرح اگر آپ کسی کو ڈراؤ گی تو وہ ڈر جائے گا اس نے اسے سمجھانا چاہا۔
میں آپ کے نام سے ڈراؤ ان کو.....؟ اس کی بے تکی بات پر وہ مسکرایا....
چلیں! میرے نام سے ڈار لیں اور اگر وہ نہ ڈرے تو بس مجھے آپ نے بتا دینا ہے پھر دیکھنا اس کے ساتھ میں کیا کرتا۔
آپ اسے ماریں گے...؟ اس نے آنکھیں بڑی کرتے اسے پوچھا یہ پہلی تفصیلی گفتگو تھی ان کی وہ اتنا اس کی باتوں کے زیرِ اثر تھی کہ احساس نہ ہوا کہ اسی کہ حصار میں ہے۔
آپ کیا چاہتی ہیں..؟ میں ماروں اُنہیں..؟ افشان نے اس کے بال کانوں کے پیچھے اڑستے کہا۔
ہاں...! اس کی توقع کے برعکس اسے جواب ملا تھا وہ کُھل کر ہنس دیا وہ حسین ہونے کے ساتھ ساتھ خوبصورت باتیں بھی کرتی تھی۔
.....................
Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
پچھلی قسط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇