Loat Aa Humsafar Mere Novel By MehWish Ghaffar Episode 5

Loat Aa Humsafar Mere Novel By MehWish Ghaffar Episode 5

Loat Aa Humsafar Mere Novel By MehWish Ghaffar Episode 5

Novel : Loat Aa Humsafar Mere 
Writer Name : MehWish Ghaffar
Category : Kitab Nagri Special

حسرت تو تھی تمہیں برباد کریں 

 مگر یہ دل بے ایمانی پر اتر گیا 

 

میں نہیں جانتا کب کیسے تم مجھے اچھی لگنے لگیں، 

کب تم ایک دشمن کی بیٹی سے میرے دل کی دھڑکن بن گئی ۔

پتا ہے میں خود حیران ہوا تھا جب مجھے احساس ہوا تم مجھے اچھی لگنے لگ گئی ۔

باخدا میرا ارداہ نہیں تھا تم سے محبت کرنے کا مگر پتا نہیں کیسے کیوں اور کب ہوگئی  ۔ سر جھکائے سنجیدگی سے بولتا ہوا وہ اپنی محبت کا اعتراف جرم قبول کررہا تھا ۔

جھوٹ بول رہے ہو تم یہ بھی تمہاری کوئی سازش ہے ۔کھوکھلے لہجہ میں انشال پھنکاری تھی ۔

سازش ۔ بے مقصد وہ قہقہ لگا گیا تھا ۔

جس پر انشال نے اسے حیرانگی سے دیکھا تھا ۔

 پھر تو اللہ سائین نے میرے ساتھ سازش کی ہے ۔ 

میری زندگی کا سب سے بڑا مقصد تو فقط بدلہ لینا تھا ۔

محبت کے لیے ٹائم  کب تھا میرے پاس ۔ بے بسی سے کہتا وہ پورے کا پورا انشال کی جانب متوجہ ہوا تھا ۔ 

 وہ اپنی بات سے مکر گیا تھا،  جرم اس ہوا تھا کہ وہ اپنے بدلے کے وعدہ کو بھول کر  دشمن کی بیٹی کو ہی اپنا دل حوالے کرگیا تھا ۔

یہ کیسا بدلہ تھا اس کا جس میں وہ خود ہی محبت کا قیدی بن گیا تھا ۔

جب اس میں بدلے کی آگ سہلگنا شروع ہوئی تھی جب ہی وہ بنا سوچے سمجھے محبت کی اندھی راہوں کا مسافر بنا دیا گیا تھا ۔

سازش یا قسمت یہ تو اس خدا تعالی کے ہاتھ میں ہے وہ کب کس کے دل میں کسی دوسرے شخص کی محبت ڈال دے انسان کو کہاں پتا چلتا ہے ۔

بلیو جینز اور ایش وائیٹ شرٹ میں ملبوس  مقابل پیشانی پر بکھرے بالوں کے ساتھ وہ انشال کی حیرت زدہ نظروں کا مرکز بنا ہوا تھا

سر اٹھا کر انشال کی سمت دیکھتا ہوا محبت سے لبریز لہجہ لیے ہوئے تھا ۔

پہلے تمہارا باپ تھا میرے بابا جانی کا گنہگار اور اب میں بن گیا ہوں صرف تم سے محبت کرنے کی وجہ سے انشال ۔استحاق سے مقابل کا اس کا نام لینا اور مقابل کی آنکھوں میں محبت کا ٹھاٹھے مارتا ہوا سمندر انشال کو جھنجھوڑ گیا تھا  ۔

مجھے نہیں پتا خوبصورتی کسے کہتے ہیں ہاں مگر جب تمہیں دیکھا تو تم ہی سب خوبصورت اور سب سے الگ لگیں مجھے ۔

میری آنکھوں کو تم ہی بہائی ہو اور میرے دل میں تم ہی سمائی ہو اب انشال  ،

ہونگے وہ منافق لوگ جو محبت تو کرلیتے ہیں، مگر اظہار کے مرحلے پر محبت کے میم سے بھی مکر جاتے ہیں، 

مگر میں ان منافق لوگوں میں سے ہرگز نہیں ہوں ،

میں تم  سے محبت کرتا ہوں اور مجھے یہ ماننے میں ذرا عار نہیں کہ مجھے دشمن کی بیٹی سے بے تحاشہ محبت ہوگئی ہے ۔

جذب کے عالم میں بولتا ہوا وہ شخص انشال کو کچھ دیر کے لیے دنیا  جہاں سے غافل کرگیا تھا ۔

میں مان ہی نہیں سکتی ۔ دل تو مقابل کی بات  پر ایمان لگانے کی ضد کررہا تھا مگر دماغ ہر بات ماننے سے انکاری تھا ۔

تمہارے ماننے یا نا ماننے سے حقیقت تو نہیں بدل سکتی ناں ، ٹھوس لہجے میں بولتا ہوا وہ  پھیکا سا مسکرایا تھا ۔

یہ کچھ سامان ہے دیکھ لینا اگر کسی چیز کی کمی ہو تو مجھے ۔

مجھے کیوں بتانے لگیں تم نسیمہ کو بتا دینا ۔ تمسخر سے بولتا ہوا شانے اچکا کر وہاں سے گیا تھا ۔

 ہوسکے تو میری محبت کے اظہار پر غور کرنا ۔     جاتے جاتے اپنی شیریں باتوں کے سحر انشال کے گرد باندھ گیا تھا ۔

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.

They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.

Loat Aa Humsafar Mere Novel By MehWish Ghaffar Episode 5 is available here to online reading.

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇
























پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇






ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول


 کیسا لگا ۔ شکریہ

Related Posts

Subscribe Our Newsletter