Shart E Ulfat Novel By Aan Fatima Episode 13
Shart E Ulfat Novel By Aan Fatima Episode 13
"نہیں وہ بھی ایسے ہی میرے وجود کو ٹھوکروں کی ضد پہ رکھتے چھوڑ گئے تھے۔ناجانے کوں تھا وہ جو ایک کالے سایے کی مانند مجھ سے لپٹ گیا ہے۔آپ بھی اسی طرح چلے جائیں گے یہ پیار محبت کچھ نہیں ہوتا بس ایک وقتی کشش ہوتی ہے جسے ہم بچپنے میں پیار محبت عشق کا نام دے کر نادانی کر بیٹھتے ہیں لیکن ایک صحیح وقت آنے پہ بس ہمارے پاس پچھتاوے ہی رہ جاتے ہیں۔ہمارا دل ختم ہونے والی راہ پہ گامزن ہوتا ہے بس۔میں بھی اسی طرح ختم ہورہی ہوں۔یہ ناسور دیمک کی طرح آہستہ آہستہ میرے وجود کو اپنے لپیٹ میں لے رہا ہے۔میرا سب کچھ چھین لے گئی وہ ایک رات میرا دل میرا وجود میرے سپنے۔میں اب پہلے والے منسا تو رہی ہی نہیں۔بس ایک بات یاد ہے مجھے اب کہ میں ایک طلاق یافتہ لڑکی ہوں جس کی اس معاشرے میں کوئی حیثیت نہیں ہے اور نہ ہی کبھی ہوسکتی ہے تو پھر آپ کیوں مجھے پرنسز کہ کر مخاطب کرتے ہیں کیوں اس قدر پیار سے پیش آتے ہیں باقی سب تو نفرت بھری نگاہوں سے دیکھتے ہیں۔مجھے الجھن ہوتی ہے ان کی بولتی نگاہوں سے۔"
وہ زہرخند لہجے میں بولتے اس کا گریبان دونوں ہاتھوں سے جھنجھوڑگئی جس کے سامنے کسی کی نظریں اٹھانے کی زحمت نہیں ہوتی تھی وہ بےخوفی سے اسی کا گریبان تھامے اپنے سوالات کی جواب طلبی کررہی تھی۔آنکھوں سے آنسوؤں کا سیل رواں تھا۔
"آئندہ میں آپ کے منہ سے آپکی ذات کے متعلق کچھ بھی ایسا نہ سنو جس سے آپ کے ساتھ ساتھ مجھے بھی تکلیف ہو۔اپنی پہ آئی تو میں برداشت کرجاؤں گا لیکن آپ پہ آئی اب ہر تکلیف پہلے مجھ سے نپٹنا ہوگا۔اور ایک اور بات میں آپکی پچھلی زندگی کے متعلق مزید آپ کے منہ سے کچھ نہ سنو سمجھ رہیں ہیں میری بات۔میں ایک غیرت مند مرد ہو جو اپنی عورت کا یوں کسی بھی مرد کا ذکر سننا پسند نہیں کرتا۔"
وہ سرد کٹیلے لہجے میں اسے باور کرواتا ہوا بولا لہجہ کسی بھی قسم کے جذبات سے عاری تھا۔ آنکھیں شدت گریہ سے سرخ ہورہی تھی منسا نے اس کا سرخ ہوتا چہرہ دیکھ سہم کر اس کی جانب دیکھا دل کی دھڑکن معمول سے تیز چل رہی تھی۔اس کا یوں سہمنا عرشمان نے شدت سے محسوس کیا۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇