Maan Malang Novel By Aliya Hussain Episode 7
Maan Malang Novel By Aliya Hussain Episode 7
" ناشتہ کرنے آئی تھی تمہارے ساتھ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ایمل کی کہتے کہتے ہنسی چھوٹ گئی ۔
" ہنس کیوں رہی ہو ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے ہنسنے پر وہ ہونق پن سے بولا ۔ جس پر ایک بار پھر ایمل کی ہنسی چھوٹ گئی ۔
" ایمی ۔۔۔۔۔۔۔ اب کے بار بہرام نے اسے گھورا ۔
" اوکے اوکے تمہاری حالت دیکھ کر ہنسی آ رہی ۔۔۔
" میری حالت ؟ کیا ہوا مجھے ۔۔۔۔۔۔ وہ ٹیڑھی آنکھیں کر کے خود کا جائزہ لینے لگا ۔
" کچھ نہیں میری جان بس تمہارے بال چڑیا کا گھونسلہ لگ رہے اور تمہارا ہونق پن تمہیں بے وقوف ظاہر کر رہا ۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ نچلا ہونٹ دانتوں میں دبا کر شرارت سے بولی ۔
بہرام نے اس کی بات پر اسے گھورا ۔ وہ پہلی لڑکی تھی جو اس کے دل میں اپنی جگہ بنا گئی تھی ۔ اس کے کچھ بھی کہنے پر بھی اسے غصہ نہیں آتا تھا ۔۔
ورنہ اس کا مزاج اور غصہ پورے گاؤں میں مشہور تھا ۔ ہمیشہ سب اس کے غصے سے ڈرتے تھے ۔ لیکن وہ پہلی تھی جو اس کے اتنی قریب تھی کہ بنا جھجھک ہر بات اس سے کہہ دیتی تھی ۔
" سو رہا تھا اور ابھی اٹھا ہوں اس لئے ایسا منظر پیش کر رہا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔ بہرام نے کہتے ساتھ ہی اسے اپنی طرف کھینچا ۔
" بہرام میں ناشتہ بنا رہی ہوں تم فریش ہو جاؤ ۔۔۔۔۔۔ وہ اس کی لو دیتی آنکھوں سے گھبرا کر بولی ۔
" فلحال میرا فریش ہونے کا کوئی موڈ نہیں ۔۔۔۔۔۔۔ بہرام نے اپنا چہرہ اس کے چہرے کے اتنا قریب کیا کہ اس کی سانسوں کی تپش ایمل کو اپنے چہرے پے محسوس ہو رہی تھی ۔
" بہرام جاؤ نہ ۔۔۔۔۔۔ اس کے سینے پر اپنے دونوں ہاتھ رکھ کر اس نے اپنے اور اس کے درمیان فاصلہ قائم کیا۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇