Mera Libas Hai Tu Novel By Saima Bakhtiyar Episode 15
Mera Libas Hai Tu Novel By Saima Bakhtiyar Episode 15
بُہت دیر تک وہ واش روم کے فرش پر بیٹھی سسکتی رہی تھی ۔
داغ داغ ہوتا وجود اُسے اُس کی اوقات بتا رہا تھا ۔
حشام سے اُس نے ایسے وحشیانہ پن کی توقع نہیں کی تھی ۔
ہمت کرکے اُس نے واش بیسن کا نل کھولا ۔ کتنی ہی دیر بہتے پانی کے نیچے ہاتھ کیے کھڑی رہی ۔
شائد يحی اُس کی سزا تھی ۔ اُس نے چوٹ بھی وہاں سے کھائی جہاں سے صرف مرہم کی اُمید تھی ۔
ہلکے ہلکے اُس نے اپنے منہ پر پانی کے چھینٹے مارے اُس کے گلابی ہونٹ سوکھ کر پھٹ رہے تھے ۔
گردن پر جگہ جگہ لال نیلے نشان تھے جیسے ہی اُس نے کاندھے سے قمیض سرکائی حشام کی اُنگلیوں کے نشانات واضح ہوئے تھے ۔
وُہ سارا غصّہ نکال کر اپنی آگ بجھا چکا تھا مگر عروہ کو اُس نے جلتے انگاروں پر لوٹنے کے لیے چھوڑ دیا تھا۔
وہ جو اُس کا محافظ تھا وہی اُس کے ساتھ دغا کر گیا تھا۔
عروہ نے بے دردی سے اپنے زخموں کو پانی سے رگڑ کر دھویا تھا ۔ تکلیف کی شدت اُسے سکون بخش رہی تھی۔ اُس نے شیشے میں لہراتے اپنے دھندلے وجود کو دیکھا۔
جو بچپن سے ہی ٹھکرایا گیا تھا جسے اُس کے سگّے باپ نے نہیں اپنایا تھا ۔
حشام عبید انصاری سے اب وہ کیا توقع کرتی۔ جینے کی ہر اُمید نے دم توڑا تھا اُس نے سامنے پڑے ریزر کو اٹھا کر جگہ جگہ سے اپنی کلائی کاٹ ڈالی۔۔۔
سفید ٹائلز پر لال خون بہتا ہوا دور تک جانے لگا۔
وہ آہستہ سے دروازے سے کمر لگائے بیٹھتی چلی گئی ۔
اس زندگی سے کیسے ہم
ستم کا گلہ کریں
جس زِندگی نے آپ سے
ملوا دیا ہمیں
بند ہوتی آنکھوں میں صرف ایک ہی چہرہ سمایا تھا۔
حشام عبید انصاری کا چہرہ۔۔۔۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇
پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ