Dil Bin Tere Dhadke Na By Sadia Yaqoob Episode 2
Dil Bin Tere Dhadke Na By Sadia Yaqoob Episode 2
ارے رکو تو میری بات سنو ۔۔۔۔ وہ خود سے دور بھاگتی لڑکی کے پیچھے بھاگ رہا تھا ۔۔۔۔۔
جو سفید رنگ کا فراک پہنے بھورے بالوں کو کھلا چھوڑے بنا کسی میک اپ کے بھی اسے اس دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی لگ رہی تھی ۔۔۔۔۔
نہیں بالکل بھی نہیں ۔۔۔۔ میں تمھاری کوئی بات نہیں سنوں گی ۔۔۔۔ وہ کھلکھلاتی ہوئی اس سے اور دور جاتی جا رہی تھی ۔۔۔۔۔
تو تم میری بات نہیں سنو گی ۔۔۔۔ ؟
نہیں ۔۔۔۔ لڑکی نے رکتے ہوئے مڑ کر اس کی طرف دیکھا ۔۔۔۔ اور یہی وہ پل تھا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ اس تک جا پہنچا تھا ۔۔۔۔۔ اور اسے بازو سے پکڑ کر اپنے قریب کیا ۔۔۔۔
آخر میں نے پکڑ ہی لیا تمھیں ۔۔۔
وہ اسکی طرف دیکھ کر مسکرایا تھا اور اس کے چہرے پر آتے بال ہٹائے۔۔۔۔۔
کوئی اتنا بھی خوبصورت کیسے ہو سکتا ہے ۔۔۔۔ اس نے دل میں سوچتے ہوئے اسکی طرف پیار بھری نظروں سے دیکھا ۔۔۔۔
میں نے تمھیں پکڑنے دیا اسی لیے تم مجھے پکڑ پائے ۔۔۔۔ لڑکی نے اس کی بات پر ناراضگی ظاہر کی۔
چلو تم کہتی ہو تو مان لیتا ہوں ۔۔۔۔۔ اسکی بات پر وہ مسکرا دی ۔۔۔۔۔
کہا تھا نا کہ مت بھاگو ۔۔۔۔ دیکھو اب کس طرح لمبے لمبے سانس لے رہی ہو ۔۔۔۔اور چہرہ بھی سرخ پڑ گیا ہے ۔۔۔میں تمھاری ذرا سی تکلیف برداشت نہیں کر سکتا ۔۔۔۔۔ اس کے ماتھے سے پسینہ صاف کرتے ہوئے وہ فکر مندی سے گویا ہوا ۔۔۔۔۔
کچھ نہیں ہوا مجھے تم ویسے ہی چھوٹی چھوٹی بات پر پریشان ہو جاتے ہو ۔۔۔۔۔ جب تک تم میرے ساتھ ہو مجھے کچھ نہیں ہو گا ۔۔۔۔ اس نے کہتے ساتھ ہی اس کے گال پر اپنے لب رکھ دیئے۔۔۔۔۔۔
اور خود کو اس سے چھڑواتی ہوئی پھر سے اس سے دور بھاگنے لگی ۔۔۔۔۔
رک جاؤ ۔۔۔ نہیں بھاگو اس طرح چوٹ لگ جائے گی ۔۔۔۔ اس نے اس کے پیچھے بھاگتے ہوئے اسے روکنے کی کوشش کی ۔۔۔۔۔
اچانک ہی وہ بھاگتے بھاگتے رک گئی اور اگلے ہی پل وہ زمین پر تھی ۔۔۔۔ اور اسکا سفید فراک پل بھر میں سرخ ہو گیا تھا ۔۔۔۔۔
وہ اسے اس حالت میں دیکھ تڑپ اٹھا تھا ۔۔۔۔۔۔ اور اس کے پاس زمین پر جا بیٹھا تھا ۔۔۔
جس بات کا اسے ڈر تھا وہی ہو گیا تھا ۔۔۔۔ وہ اس کے سامنے زخمی حالت میں پڑی تھی ۔۔۔۔
پلیز اٹھو آنکھیں کھولو ۔۔۔ تم اس طرح نہیں کر سکتی میرے ساتھ ۔۔۔۔ وہ اسے خود میں بھینچے اسے جگانے کی کوشش کر رہا تھا ۔۔۔۔۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇
پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ