Maan Malang Novel By Aliya Hussain Episode 9
Maan Malang Novel By Aliya Hussain Episode 9
وہ لان میں کھڑا رہا کہ حویلی کے داخلی دروازے سے سے گاڑی اندر آئی وہ ٹھٹک کر گاڑی کو دیکھنے لگا جو شاندار تھی لیکن اس کے اندر سے نکلے شخص کو دیکھ کر اس کا منہ کھلا رہ گیا ۔
ایسا شاندار آدمی پورے گاؤں میں نہیں دیکھا تھا اس نے ۔ جینز پر سرمئی ٹی شرٹ جس سے اس کے کسرتی بازوں نمایاں تھے ۔
آنکھوں پر سن گلاسز ۔ گوری رنگت بھورے بال جو اچھی طرح سیٹ کیئے ہوئے تھے ۔ وہ بھر پور وجاہت کا مرد تھا ۔ اسے حیرت سے دامیان تکتا رہا ۔
" میں حویلی آؤں اور میرے ساتھ کچھ نارمل ہو ۔۔ ناممکن ۔۔۔۔۔۔۔وہ دانت پیستا بڑبڑایا ۔
" ہے ادھر آؤ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس نے اسے آواز دی ۔ خود کو بلائے جانے پر وہ مزید حیران ہوا ۔
" جی ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ حیرت سے اپنی جگہ پر کھڑا رہ کر بولا ۔
" تمہیں بلا رہا ہوں کم ہیئر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ تھوڑا اونچا بولا ۔ دامیان بھی تیز تیز قدموں سے اس کے پاس پہنچا ۔
" یہ بیگ اٹھاؤ اور اندر رکھو ۔۔۔۔۔۔۔۔ سامنے کھڑے شخص کے انداز میں سنجیدگی تھی ۔ اس کے حکم پر وہ سلگ گیا ۔
" میں نوکر نہ ۔۔۔۔۔۔۔ ابھی وہ بات پوری کرتا وہ شان بے نیازی سے اندر چلا گیا ۔ جس پر اس نے ہونٹ بھینچ لئے ۔ موقع اچھا تھا حویلی کے اندر جانے کا یہی سوچ کر وہ بیگ اٹھاتا ہوا اندر کی طرف بڑھا ۔
" جتنا بڑا زرافہ خود ہے اس سے زیادہ بڑا زرافہ بیگ میں ڈال لایا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ دونوں ہاتھوں سے بیگ گھسیٹتا اندر لے جانے لگا ۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇