Shart E Ulfat Novel By Aan Fatima Last Episode
Shart E Ulfat Novel By Aan Fatima Last Episode
اس کے آنکھوں کے سامنے ایک بار پھر وہ منظر لہرایا جب اس کی سفید شرٹ خون سے ہوئی تھی اور کیسے اس کا ذہن تاریکیوں میں ڈوب رہا ہے۔وہ تو جیسے ہمت ہاررہا تھا۔باسم کا شدت سے جی چاہا کہ سب تہس نہس کردے کیونکہ آج وہ اسی کی بدولت اس مقام پہ تھا۔
"میں آکر آپ کیلیے زینب کے رشتے کی بات کروں گا۔"
دور کہی سے عرشمان کی محبت بھری پکار اس کی سماعتوں میں ٹکرائی تھی۔وہ کسی ہارے ہوئے جواری کی طرح بینچ پہ گرنے والے انداز میں بیٹھتے بچوں کی مانند پھوٹ پھوٹ کر رودیا تھا۔
کاش وہ اس دن اس شخص کے ساتھ تلخ کلامی نہیں کرتا تو آج وہ اس کے حصے کی چوٹ اپنے وجود پہ نہیں کھاتا۔معاً اس نے کچھ سوچتے کانپتے ہاتھوں سے فواد صاحب کا نمبر ڈائل کیا تھا۔تقریباً دوسری بیل پہ کال اٹھالی گئی تھی۔باسم کا دل بےساختہ ڈوب کر ابھرا۔
"جی باسم چھوڑ آئے عرشمان کو ائیرپورٹ۔دھیان سے گھر لوٹنا۔"
ان کی تفکر بھری آواز پہ اس نے آنکھیں میچتے مشکل اپنے آنسوؤں پہ قابو پایا تھا۔ابھی یہ مرحلہ بھی طے کرنا تھا۔
"ڈیڈ۔"
اس کے بوجھل لہجے پہ فواد صاحب کا دل ڈوبا تھا۔وہ جو صوفے پہ بیٹھے ہوئے تھے کسی غیر معمولی پن کے احساس کے تحت وہاں سے اٹھ کھڑے ہوئے۔منسا اور لائبہ جو وہی بیٹھی باتوں میں مصروف تھی ان کے یوں اچانک اٹھنے پہ شش و پنج پہ مبتلا ہوئی۔
"کیا ہوا ایسے کیوں رو رہے ہو سب ٹھیک ہے نہ۔"
انہوں نے بےچینی سے استسفار کیا۔دل کی حالت ویسے بھی عجیب ہورہی تھی۔منسا نے تعجب سے لائبہ کی جانب دیکھا۔
"پپ۔پپا۔بھائی ہوسپٹل میں ہیں۔آپ جلدی سے یہاں آجائیں۔وہ انہیں گولیاں۔"
اس سے ذیادہ اس سے بولا نہیں گیا تبھی وہ سرعت سے ہسپتال کا نام بناتے فون کاٹ گیا تھا۔فواد صاحب اس کی بات پہ جہاں کے تہاں رہ گئے۔وہ ساکت نگاہوں سے اپنے ہاتھ میں موجود موبائل کو دیکھ رہے تھے۔ان کی حالت دیکھتے لائبہ خود ہی آگے بڑھی تھی۔
"پاپا کیا ہوگیا۔"
لائبہ نے ان کا کندھا ہلاتے انہیں اپنی جانب متوجہ کرنا چاہا لیکن وہ تو یک ٹک بس منسا کے چہرے کو دیکھ رہے تھے جہاں سے اضطراب صاف جھلک رہا تھا۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇