Mera Ishq Romantic Novel By Farwa Yousaf Episode 6
Mera Ishq Romantic Novel By Farwa Yousaf Episode 6
گھر سے نکلتے زینب نے بمشکل اپناہاتھ اسکی گرفت سے چھڑوایا تھا۔ اسکی کمر پر چت رسید کرتے اسنے اسکے گھٹنے پر پاؤں مارا۔ ”تمیز سے رہا کرو تم میرے ساتھ۔ کس سے پوچھ کر ہاتھ پکڑ رہے ہو بار بار۔۔؟“ وہ کندھا سہلاتا اسکی بات سن چونکا۔
”تمہاری اومونی(امی) سے اجازت لوں پھر؟؟“ زینب کا دل لمحے بھر کو دھڑکنا بھولا۔ کندھے پر ہاتھ ہٹاتا وہ دو قدم اسکے قریب ہوا۔ زینب گڑبڑائی۔ اسکے قدم الٹی سمت اٹھے۔”تم کس سے پوچھ کر بار بار مجھ پر ہاتھ اٹھا رہی ہو۔“ وہ مزید دو قدم آگے بڑھا۔ زینب کے قدم الٹے اٹھتے اسکی پشت درخت سے ٹکا گئے۔ سعدی نے ہاتھ درخت سے ٹکاتے اسکا راستہ روکا۔ ”تمہیں اپنا ہاتھ میرے ہاتھ میں اچھا نہیں لگتا؟“
”یہ کیا فضول حرکت ہے۔“ زینب نے اسے کٹیلی نگاہوں سے گھورا۔ وہ ہنسا۔ دو قدم پیچھے ہٹتے اسنے زینب کی سرخ ہوتی رنگت کو دیکھتے نچلا ہونٹ دانتوں تلے دبائے اپنی مسکراہٹ چھپائی۔ ”گھر چلیں؟ کیم سیوک جن نہیں آئے گا اس وقت تمہیں گھر چھوڑنے۔“اسکے بال اپنی گرفت میں لیتے زینب نے اپنا غصہ اسکے بالوں پر نکالا تھا۔
وہ کراہا۔ ”چھوڑو۔۔“
”آئندہ کرو گے ایسے؟؟مسئلہ کیا ہے تمہارا؟ کیوں پریشان کر کہ رکھا ہے؟“اسنے سعدی کی اذیت نظرانداز کرتے سوال داغا۔
”تمہیں اب تک سمجھ نہیں آیا۔“ زینب کا ہاتھ اسکے بالوں پر ڈھیلا پڑا۔ وہ سر سہلاتا اپنے کپڑے درست کرتا سنجیدگی سے زینب کا چہرا دیکھنے لگا جو یکدم خاموش ہو گئی تھی۔
”پر۔۔ میں تو۔۔“ سعدی کے حلق میں گلٹی ابھر کر معدوم ہوئی۔ تو کیا وہ انکار کرنے والی تھی؟”میں تو تمہیں بھائی مانتی تھی۔“
میرا عشق
فروا یوسف
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇
پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ