Ahl E Junoon Novel By Kitab Chehra Episode 29
Ahl E Junoon Novel By Kitab Chehra Episode 29
"کیوں رو رہی ہو ہاں۔۔کیا تمہیں میرا نزدیک آنا برا لگا ہے"اسے بازو سے پکڑ کر روکتے سخت لہجے میں استفسار کیا۔وہ فوراََ نفی میں سر ہلاگئی۔
"ایسا کچ۔۔کچھ نہیں۔۔میں۔۔میں بس۔۔"
"ٹھیک ہے۔۔مجھے ثبوت چاہیے۔۔"اذلان نے یکدم ہی اسے کمر سے پکڑتے قریب کیا تھا۔اغمازہ نے نم آنکھوں میں وحشت لیے اسے دیکھا۔اس وقت اس کی آنکھوں میں چیلینج تھا۔۔فتح کرنے کا جنون۔اسے ساتھ لیے بیڈ کی جانب بڑھنے لگا اغمازہ کو اپنے دل کی دھڑکن سست پڑھتی محسوس ہوئی۔۔
"ممیرا ٹیسٹ ہے کل میں اسکی۔۔"
"فائنل پیپر نہیں ہے۔۔"اسے بیڈ پر بٹھاتے ناگوار انداز میں بولا۔
"فائنل میں کاؤنٹ ہوں گے۔۔"اپنے خشک پڑھتے ہوٹنوں پر زبان پھیری مگر اذلان اسکی سننے کے موڈ میں نہیں تھا۔
"ان کتابوں کا ہی صرف تم پر حق نہیں ہے۔۔میں شوہر ہوں تمہارا۔۔ میرا بھی کچھ حق ہے تم پر یا نہیں۔۔"اپنی شرٹ غصیلے انداز میں بیڈ پر پھینکی اور اسکے برابر میں بیٹھتا ایک جھٹکے سے سارے بال کھول گیا۔اغمازہ بیڈ کی چادر مٹھیوں میں جکڑتی آنکھیں میچ گئی۔
"ادھر دیکھو میری طرف۔۔"اسکا چہرہ ٹھوڑی سے پکڑتے اپنی سمت موڑا۔۔"تم پر سب سے زیادہ اگر کسی کا حق ہے تو وہ میں ہوں۔۔مجھ سے تمہارا سب سے قریبی رشتہ ہے یہ یاد رکھنا۔۔"اسکے بالوں کو گرفت میں لیتا مدھم مگر سخت لہجے میں بولا تھا اور آہستہ آہستہ اسکے وجود کے قریب تر ہونے لگا۔اغمازہ نے بس ایک نظر اٹھا کر اسکی سمت دیکھا تھا۔وہ صحیح کہہ رہا تھا ان دونوں کے درمیان سب سے قریبی رشتہ تھا مگر قلبی رشتہ نہ تھا۔اذلان کی نگاہ بھی اس پل اسکی اداس آنکھوں کی جانب اٹھی تھی اور پھر نجانے کیوں نرمی سے ان دو نین کو چومتا لیمپ آف کرگیا۔۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےلنک پرکلک کریں 👇👇👇
پچھلی قسط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇