Tu Mera Rang Hashtam Romantic Novel By Sadaf Adnan
Tu Mera Rang Hashtam Romantic Novel By Sadaf Adnan
"کیا کر رہے ہو تم یہاں؟؟ یہ لوگ پاگل کتوں کی طرح ہر جگہ تمہاری بو سونگھتے پھر رہے ہیں" وہ دبی آواز میں بولی۔۔
ساحل کو اسے اپنے اتنے قریب دیکھ کر چپ ہی لگ گئی دل کے ہزاروں فسانے تھے جو اسے سنانے تھے لیکن حالات کی ستم ظریفی تھی جو وہ یوں ان حالات میں مل رہے تھے۔۔۔
حالات نے اسے ایک قاتل کی حیثیت سے اس کے سامنے لا کھڑا کیا تھا۔۔
وہ اس کے تاثرات دیکھ کر کافی حیران ہوا اس کے ہاتھوں اس کے خاندان کے ایک فرد کا قتل ہو گیا تھا لیکن اس کے کسی بھی انداز میں ساحل کے لیے نا غصہ تھا اور نا نفرت تھی۔۔
"تم.. تم مجھ سے ناراض۔۔۔ نہیں؟؟ ساحل نے اٹکتے ہوئے پوچھا
" کیوں کس بات کے لئے ناراض ہوں؟؟ اس نے حیرت سے پوچھا
"میری وجہ سے تمہارے تایا کے بیٹے کا خون جو ہوگیا "وہ بولا
تمہاری وجہ سے میں ایک ناپسندیدہ رشتے میں بندھنے سے بچ گئی۔ اس لحاظ سے تو تم میرے محسن ہوئے"شمائل نے اپنی بات کی وضاحت کی
ساحل کے ہونٹ حیرت کے انداز میں گول ہوئے ۔۔
شمائل نے اس کے چہرے پر حیرت دیکھی تو اس نے بات مکمل کی ۔۔
" تمہارے ہاتھوں جو مارا گیا میں اس کی ٹھیکرے کی مانگ تھی۔ ایک زبردستی کا طوق تھا جو میرے گلے میں ڈالا جانا تھا اس حادثے کی وجہ سے میری جان تو بچ گئ "