Laal Haweli Free Pdf Novel By Uzzai Zehan
Laal Haweli Free Pdf Novel By Uzzai Zehan
" دھیرے اتارو خود زخمی کرنے کا ارادہ تو نہیں تمہارا ! "
اسکے جارحانہ رویے پر وہ بے اختیار ہوکر اسکے قریب آیا ۔۔اور اسے تھام کر روکا
" زخمی تو تم مجھے کر چکے ہو ، اب بس کردو ، اتاردو یہ جھوٹی محبت کا مخوٹہ جو تم نے پہنا ہوا ہے ، بہت بیوقوف بنالیا تم نے مجھے "
وہ پبھری ہوئی شیرنی کی طرح دھاڑنے لگی۔۔
اسکا ٹوٹا بکھرا ہرنی کی طرح متوحش وجود سائرس کو کڑے امتحان میں ڈال رہا تھا ۔۔
" میں سمجھا نہیں عینا تم کس بارے میں بات کررہی ہو؟ "
" لیکن میں تمہیں اچھی طرح سے سمجھ گئی ہوں ! دھوکے باز انسان ! "
اسکی لہو رنگ آنکھیں دیکھ کر دل کسی اتھاء گہرائیوں میں ڈوبنے لگا ۔۔
" ایک منٹ ؟ کیا ہوا ہے بتائو مجھے ؟ "
اس شانوں سے تھام کر نرمی سے دریافت کیا ۔۔
" کیا ہونا تھا سائرس سلطان !!! تم نے اپنی فطرت کے مطابق ایک بار پھر سے دھوکہ دیا ہے مجھے ، مبارک ہو "
وہ غم و غصے میں ہانپتے ہوئے کہنے لگی
سائرس پرخمار سا طاری ہونے لگا ، اس کا یہ انداز بھی سوہان روح ثابت ہورہا تھا ۔۔
" اچھا ، زرا میں بھی تو سنوں، اس بار کیا کیا ہے میں نے ؟"
وہ خود کو سنبھالتے ہوئے طمانیت سے پوچھ بیٹھا ۔۔ اگلے ہی اس نے بھی بتا کر اسکا سارا اطمیناں رخصت کردیا ۔۔۔
" تم پہلے شادی شدہ تھے ، یہ بات تم نے مجھ سے کیوں چھپائی ؟ "
اس کے سامنے رونا نہیں چاہتی تھی لیکن آنسو بے ایمان ہوچکے تھے ۔۔۔بہتے ہی چلے جارہے تھے ۔۔
اگلے ہی پل ساری محسوسات کو مجتمع کرنے کے بعد حالات کی گھمبھیرتا کو سمجھ چکا تھا ۔۔
" تمہیں بھابھی نے بتایا ہے نا ؟ یا پھر اماں نے ! "
" جس نے بھی بتایا ہے ، اس سے کیا فرق پڑتا ہے ، بات تو سچ ہے نا کہ میں اک دوسری عورت بن چکی ہوں کسی کی زندگی میں ۔۔ تم پہلے سے شادی شدہ تھے یہ بات کیوں چھپائی آخر تم نے مجھ سے؟؟؟ "
اس نے چلاکر پوچھا ۔۔۔اور نڈھال ہوکر سسکتے ہوئے ڈریسنگ سے لگی
شادی کی پہلی رات ہی یہ حقیقت کھل جائے گی اسے انداز نہیں تھا ۔۔ اسکے ارمانوں پر اوس پڑ گئی۔۔ بیک وقت اسکا دل چاہا نیناں کو قتل کر ڈالے
" ٹھیک ہے ، میں اپنی غلطی مانتا ہوں میں نے تم سے یہ بات چھپائی ۔۔ لیکن رونا بند کرو تمہارے آنسو مجھے تکلیف پہنچارہے ہیں ۔۔ میں نے ہرگز نہیں چاہا تھا کہ تمہیں یہ بات اسطرح سے پتا چلے "
اسکی باتیں سن کر اسکے اندر آگ جل اٹھی
" ٹھیک ہے ؟؟؟ نہیں سائرس کچھ بھی ٹھیک نہیں ہے ، جب سے تم میری زندگی میں آئے ہو کچھ بھی ٹھیک نہیں ہورہا اور نہ ہو سکتا ہے ، چلے جائو یہاں سے ، اس وقت مجھے تم سے سخت نفرت محسوس ہورہی ہے ۔۔ تمہاری کوئی بات نہیں سننی مجھے "
اس نے چیختے ہوئے کہا ۔۔