Yeh Jo Mohabbat Hai Romantic Novel By kanita khadija Episode 1
Yeh Jo Mohabbat Hai Romantic Novel By kanita khadija Episode 1
"آہہم! کیا میں یہاں بیٹھ سکتا ہوں؟" وہ جو ایک تاریک گوشے میں موجود بینچ پر اکیلی بیٹھی آنسو بہانے میں مصروف تھی اس طلسمی آواز پر حیرت سے اس نے سر اٹھایا تھا۔
"یہ، یہ یہاں کیا کررہا ہے؟۔۔۔ کیا یہ میرے پیچھے آیا ہے؟ مگر کیوں؟" ایک بار پھر وہ اپنے خوابوں کی دنیا میں گم ہوچکی تھی جب باسم مسکراتا سر نفی میں ہلائے اسے ہوش میں دنیا میں لانے کو زور سے بیگ بینچ پر پٹختا اس کے برابر آ بیٹھا تھا۔
"میں۔۔۔ میں نے اجازت نہیں دی آپ کو بیٹھنے کی یہاں" وہ ہوش کی دنیا میں آتے اسے برابر بیٹھے دیکھ کر چونکتی بولی تھی۔۔۔۔ آواز میں نمی کا عنصر نمایاں تھا۔
"رو کیوں رہی ہو؟" اس کی بات اگنور کرتا وہ پوچھ بیٹھا تھا جس پر نئے تازے آنسوؤں پھر سے بہہ نکلے تھے۔
"یارر۔۔۔ ایک تو یہ تم لڑکیوں کی بات بات پر رونے کی عادت سے بہت نالاں ہوں میں" وہ چڑ کر بولا تھا۔
"تو پھر کیوں آئے ہیں یہاں؟" جواباً ہاتھ کی پشت سے آنسوؤں صاف کیے پرشکوہ لہجہ اپنایا گیا تھا۔
"تمہارا مسئلہ سولو کرنے" وہ کہنی بینچ پر ٹکاتا اس کی جانب مڑا تھا۔
"مجھے کوئی مسئلہ نہیں" علمیرہ نے نظریں پھیر لی تھیں۔
"کم آن یار۔۔۔۔ ایک اتنا ہینڈسم لڑکا تمہاری دل و جان سے مدد کرنے کو بیٹھا ہے اور تم ہو کے فالتو کے نکھرے دکھا رہی ہو۔۔۔ ڈونٹ بی سو مین!۔۔۔" انداز شکائیتی تھا۔
"پہلی بات تو یہ کہ میں آپ کی کوئی یار وار نہیں ہوں سمجھے۔۔۔۔" اسے انگلی دکھائے وہ غصے سے بولتی اس کی جانب سے رخ پھیر گئی تھی۔
"اور دوسری بات؟" اس کے قریب ہوئے کان میں سرگوشی کی تھی جس پر وہ اپنی جگہ سے اچھلتی اس سے زرا فاصلے پر آ بیٹھی تھی۔۔۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔